• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

ڈی، جی، رینجرز سے مطالبہ کر تے ہیں تشیع کے تمام شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لا یا جائے(علامہ ناظرعباس)

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صوبائی دفتر میں کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر علامہ ناظر عباس تقوی کی صدارت میں اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں علامہ شبیر میثمی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ کرم الدین،یعقوب شہباز،حسنین مہدی سمیت زمہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی علامہ ناظرعباس تقوی کا کہنا تھاملک میں جا ری دہشت گر دی کی نئی لہر جس میں ایک بارپھر ملت تشیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ آپر یشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر سوا لیہ نشان بنتا جارہا ہے اس ملک میں ملت تشیوں کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جو ایک تشویش ناک عمل ہے پہلے شفیق موڑ پر جمعے کی نماز سے واپسی پر باپ،بیٹے اور گولڈ میڈلیسٹ ہاشم زیدی کو نشانہ بنایا گیا اور اب خرم زکی کو دہشت گردوں نے شہیدکر کے ایک بار پھر سے اپنے منعظم ہونے کا ثبوت دیا ہے لیکن دہشت گرد اپنی ان کار وائیوں سے ملت تشیع کے حوصلے کم نہیں کر سکتے پُر امن شہریوں اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں جو حکومت اور قانون نا فز کر نے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے دہشت گرد نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کو آئے دن چیلنج کر رہے ہیں اس ملک کے مقتدر حلقوں کو ملت تشیع کے بارے میں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا کیونکہ اس ملک میں سب سے ز یادہ نقصان ملت تشیع کا ہوا ہے حکومت کو چائیے کے بلا تفریق پورے ملک میں آپریشن کرے خرم زکی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اور محب وطن رہنماں تھے اور ریا ست مخالف قوتوں کے خلاف آواز بلند کر تے تھے اُن کی کا وشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم وزیر اعلی سند ھ قائم علی شاہ،وزیر داخلہ سندہ،ڈی، جی، رینجرز اور آئی،جی، سندہ سے مطالبہ کر تے ہیں کے خرم زکی اور اس سے قبل شہید ہونے والے تمام شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لا یا جائے شہداء کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں