ڈیرہ اسماعیل خان:علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکریٹری جنرل کا ڈیرہ اسماعیل خان میں استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت،شیعہ علما کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے ڈیرہ کی تاریخ کی عظیم الشان کانفرنس علامہ محمد رمضان توقیر کی زیر صدارت منعقد ھوئی جس میں علامہ عارف واحدی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ھوئے اور حالات حاضرہ پر مفصل خطاب کیا دیگر مہمانان گرامی اور خطبا میں میں علامہ سید سبطین حیدر سبزواری صوبائی صدر پنجاب،مولانا عامر ھمدانی،ذاکر اھلبیت نجم الحسن نوتک،تحریک کے سابقہ صوبائی وزیر مخدوم سید مرید کاظم ،ضلعی صدر موکانا کاظم حسین اوردیگرعلما کرام موجود تھے،شرکا میں علمائ کرام کثیر تعداد میں موجود تھے اور عوام کا جم غفیر تھا،علامہ رمضان توقیر نے صدارتی خطبہ میں اس کانفرنس پر روشنی ڈالتے ھوئے کانفرنس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگست کا مہینہ ھمارے وطن عزیز کی آزادی کا مہینہ جو ھماری عظمت،آن و شان ھے اس کے علاوہ اگست میں ھمارے دو قائدین علامہ مفتی جعفر حسین،علامہ شہید عارف الحسینی کی رحلت و شہادت کا مہینہ ھے اس کے علاوہ پورے ملک میں جو ٹارگٹ کلنگ ھو رھی ھے ڈیرہ اسماعیل خان میں جو آئے روز شہدا کے لاشے گر رھے ھیں اور یہ شہر کربلا کا منظر پیش کر رھا ھے تو یہ کانفرنس پاکستان اور شہیدوں کے خون سے تجدید عہد کے لیے ھے اور ریاست پاکستان اور حکمرانوں کو باور کرانا ھے کہ ھم پر امن قوم ضرور ھیں مگر کمزور نہیں ھیں ھمارے ساتھ زیادتی مسلسل ھو رھی ھے کب تک برداشت کریں گے آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ علامہ رمضان توقیر اور ضلعی تنظیمی ساتھیوں کو اس عظیم الشان کانفرنس کرانے پر مبارک باد پیش کرتا ھوں ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو باوجود ھزاروں مشکلات اور رکاوٹوں کے جس جرئتمندی اور بہادری کے ساتھ میدان میں موجود ھیں خراج تحسین پیش کرتے ھیں آپ شہید پرور قوم ھیں پوری ملت ،قیادت اور ھم سب آپ کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں اور آپ پر بجا طور پر فخر کرتے ھیں،علامہ رمضان توقیر صاحب قائد محبوب کے بحرانوں کے ساتھی اور بزرگان سے ھیں ان کی توھیں پوری ملت تشیع کی توھین ھے ۔
علامہ عارف واحدی نے قائد شہید اور مفتی جعفر حسین کی فکر اور جدوجہد کو اپنے لئے مشعل راہ سمجھتے ھیں اسی مشن کو قائد محبوب علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں ایک بہتر حکمت عملی اور دانشمندی کے ساتھ لے کر آگے بڑھ رھے ھیں استحکام پاکستان کنونشن منعقد کرنے کا مقصد حکمرانوں کو بتانا ھے کہ اس وقت استحکام پاکستان خطرے میں ھے اب دشمن،دھشت گرد بے نقاب ھو چکا ھے اب توازن کی پالیسی کی نہیں بلکہ کھل کر دھشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر آھنی ھاتھ ڈالنے کی ضرورت ھے آپریشن ضرب عضب کی بھر حمایت کرتے ھیں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں مگر اسی طرح کا بھر پور آپریشن پورے ملک میں ھونا چاھیے تا کہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے۔
آخر میں علامہ واحدی صاحب نے کہا کہ محرم نزدیک آرھا ھے عزاداری ھماری عبادت اور آئینی حق ھے اس پر قدغن اور محدود کرنے کے بارے میں ایک نجس فکر چل رھی ھے اس پر کوئی کمپرومائیز نہیں ھو گا پورے ملک میں جو عزاداروں کے خلاف مقدمات درج ھوئے ھیں فوری واپس لئے جائیں اور کوئٹہ تفتان زائرین کے راستے کی مشکلات حل کی جائیں ھمیں احتجاج پہ مجبور نہ کیا جائے عوام میں ان دو مسئلوں پر سخت بے چینی پائی جاتی ھے اس کو فوری حل کیا جائے اور ھمارا پیغام سن لیں ھم اس ملک کے محب وطن اور پر امن شہری ھیں زیارات اور عزاداری ھماری عبادت ھے یہ ناروا پابندیاں ناقابل برداشت ھیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بار بار متوجہ کر چکے ھیں ھمیں امید ھے ان مشکلات کو حل کرنے کی طرف توجہ ھو گی ورنہ قوم ایک بڑے احتجاج کی تیاری کرے