تازه خبریں

سانحہ حراموش پرشیعہ علما کونسل گلگت کا ہنگامی اجلاس،بعد ازنماز جمعہ گلگت بلتستان بھرمیں احتجاج کا اعلان

جعفریہ پریس-سانحہ حراموش پر شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈویژنل صدر شیخ سجاد قاسمی صوبائی آفس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں یونٹ صدور شیعہ علما کونسل نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گذشتہ روز مسافر وین پر پونے والے بم دھماکے کی پر زور مذمت کی گئی اور ایس ایس پی گلگت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان ’’بم دھماکہ گاڑی کے اندر موجود بارودی مواد سے رونما ہوا ‘‘ پر شدید تشویس کا اظہار کیا گیا اور بغیر تحقیقات کے ایس ایس پی کی جانب سے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات  کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی جیسے ہی موڑ ہر پہنچی تو دھماکہ ہوا اور واقعہ کے بعد شرپسند عناصر فرار ہوئے جبکہ انتظامیہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے بارودی مواد کا نتیجہ قرار دے رہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بعد از نماز جمعہ پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کیا جائے گا ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق اجلاس میں سانحہ حراموش کے متاثرین سے اظہار ہمدردی اورشہدا کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی سینئر نائب صدر حجت السلام  والمسلمین علامہ شیخ مرزا علی نگری نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت اورہاسپیٹل سہولیات کا جائزہ لیا-