تازه خبریں

کبیر والا میں متعصب ڈی پی او ایازرانا نےقائد ملت جعفریہ پاکستان کی پرامن استقبالیہ ریلی میں شریک 9 مومنین کے خلاف ایف آئی آر درج کردی

جعفریہ پریس- کبیر والا میں متعصب ڈی پی او ایاز رانا نےقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی  پرامن استقبالیہ ریلی میں  شریک 9 مومنین کے خلاف ایف آئی آر درج کردی ہے –  واضح رہے کہ گذشتہ روز قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کبیر والا خانیوال پہچے جہاں پر شیعہ علماء کونسل، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ  کے کارکنان سمیت ہزاروں مومنین نے اپنے محبوب قائد کا شانداراستقبال کیا اور استقبالیہ ریلی کی صورت میں مرکزی امام بارگاہ قصر زینب(س) ککڑھٹہ تحصیل کبیر والا تک لیا گیا جہاں پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جشن مولود کعبہ کے پروگرام میں شرکت کی اورخطاب کیا- جس پر کبیر والا میں متعصب ڈی پی او ایاز رانا نےقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی  پرامن استقبالیہ ریلی میں  شریک 9 مومنین کے خلاف ایف آئی آر درج کردی ہے جبکہ چند روز قبل سرعام اسلحہ کی نمائش اور تکفیری نعروں سمیت لشکر جھنگوی کی ریلی  نکالی گئی مگر ڈی پی و ایاز رانا  اس پر خاموش رہے اور آج سفیر امن و اتحاد قائد ملت اسلامیہ کی   پرامن استقبالیہ ریلی میں  شریک 9 مومنین کے خلاف ایف آئی آر درج کردی ہے –
اس موقع پر شیعہ علما کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عبّاس علوی اورعلامہ اعجاز مہدی نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈی پی او کی کھلی بدمعاشی اور تعصبانہ رویہ  ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ  پہلے مرحلے میں قانونی کاروائی عمل میں لایی جائےگی اور ضرورت پر عوامی کال بھی دی جا سکتی ہے— ‏