تازه خبریں

کتاب کے انتخابی نشان انتخابات میں حصہ لینے والا ہر امید وارہمارا ہے، لیاقت بلوچ، سبطین سبزواری

کتاب کے انتخابی نشان انتخابات میں حصہ لینے والا ہر امید وارہمارا ہے، لیاقت بلوچ، سبطین سبزواری

کتاب کے انتخابی نشان انتخابات میں حصہ لینے والا ہر امید وارہمارا ہے، لیاقت بلوچ، سبطین سبزواری
سب مل کر انتخابی مہم چلائیں گے، تکفیریت فتنہ ہے، متحدہ مجلس عمل نظام مصطفی کا نعرہ لے کر اٹھی ہے
سیاسی کچرے اور مسلمہ کرپٹ عناصر کا مقابلہ کریں گے، صدر اسلامی تحریک پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس 
لاہور ( ) اسلامی تحریک پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ این اے 130 سے امیدوار لیاقت بلوچ نے واضح کیا ہے کہ کتاب کے انتخابی نشان انتخابات میں حصہ لینے والا ہر امید وارپانچوں دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کامشترکہ امیدوار ہے۔ اورسب مل کر اس کی انتخابی مہم بھر پور انداز میں چلائیں گی۔ تکفیریت فتنہ ہے، متحدہ مجلس عمل نظام مصطفی کے نفاذ کا نعرہ لے کر اٹھی ہے۔ انشااللہ انتخابات جیت کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنا بھر پور کردا ر ادا کریں گے۔ سیاسی کچرے اور مسلمہ کرپٹ عناصر کا مقابلہ کریں گے۔تمام سیاسی جماعتوں کو عوام تک رسائی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میںرہائش گاہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی میں مرکزی انتخابی دفتر کے قیام کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا موسی ٰ رضا جسکانی، مولانا کاظم رضا نقوی، فرزند علی چھچھر، علی قاسمی، ملک شوکت علی، جعفر شاہ ، سلمان بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ رہنماوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل کے پاس ہے۔ نظام مصطفی نافذ کریں گے۔ اسلامی مکاتب فکر کے درمیان انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ایم ایم اے مسلمہ کرپٹ عناصر اورسیاسی کچرے کو بری طرح شکست دے گی۔ متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی کے 192 ، پنجاب میں 192، خیبر پختونخواہ میں 90، بلوچستان میں 45، سندھ میں 110 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کئیے ہیں، جبکہ قومی اور صوبائی جنرل نشستوں پر56 خواتین بھی امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ متحدہ مجلس عمل 6 جولائی ملتان، 8 جولائی کوئٹہ، 15 جولائی کراچی میں بڑے انتخابی جلسے منعقد کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور تکفیریت فتنہ ہے، تما م جماعتیں ایم ایم اے کے دستو ر کی پابند ہیں،جماعت اسلامی نے جھنگ میں دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کی حمایت کی ہے تو اس کا نوٹس لیا جائے گا۔تکفیریت کو مار بھگائیں گے۔ صدر اسلامی تحریک پنجاب علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے سرغنے کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملنا عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن کے لیے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کے رہنما ہر حلقے میں ایم ایم اے کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ 25۔ جولائی کو قائد کے فرمان ہے جان بھی قربان ہے کا عملی مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، جب متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دے کر اتحاد امت کا عملی اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی کسی جماعت کا تکفیریت سے کوئی ناطہ نہیں، تکفیری گروہ کو کسی نے جگہ دی تو اتحاد پر نظر ثانی کریں گے۔