جعفریہ پریس- غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل کراچی پرغزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان کراچی نے بھرپور انداز میں شرکت کی جبکہ علامہ ناظر عبّاس تقوی ،علامہ جعفر سبحانی اورعلامہ فیاض مطہری کی سربراہی میں شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ کے وفد نےخصوصی شرکت کی-اس موقع مختلف سیاسی مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اورحماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل نے ٹیلیفونک خصوصی خطاب کیا-
مقررین نے کہا کہ آج کل اہل غزہ الہی و الہامی تعلیمات پرعمل کے نتیجے میں ساری امت مسلمہ کے لئے صبر، ایثار، شہادت، شجاعت، غیرت اور استقامت میں نمونہ اور ماڈل بن چکے ہیں اور اگر آج امت مسلمہ کسی کو حافظان حرم اور خادمان حرم کا لقب دنیا چاہے تو یہ مقدس عنوانات صرف انہی جوانوں کا حق ہے جو اسلام اور مسلمین کی عزت و ناموس اور حرم بیت المقدس کا دفاع کر رہے ہیں چونکہ قرآن کریم نے بھی جب مومنوں کو اعزاز سے نوازا ہے تو وہاں پر بھی انکی کارکردگی اور قیام کو معیار قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجاہدین کو قیام اور جہاد نہ کرنے والوں پر فضیلت دی ہے، آج غزہ کے غیور جوان، مقبوضہ فلسطین کی راجدھانی اور اسکے دوسرے شہروں پر راکٹوں کی بارش برسا کر شدت پسند غاصب یہودیوں کی زندگی اور تجارت، بے آرام اور متزلزل کرکے ساری دنیا اور خصوصاً عرب حکمرانوں سے اعلان کرتے ہیں کہ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاش عرب ممالک کی تیل سے حاصل شدہ عظیم ثروت اس وقت حماس کے ان جوانوں کی کام آتی اور بجائے اس کے یہ دولت، شیعہ و سنی اختلافات پر خرچ ہوتی-
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت