• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

کراچی خالد بن ولید روڈ پرواقع ایک امام بارگاہ پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، موقع پرموجود سیکیورٹی گارڈ کی مزاحمت پرایک حملہ آورخاتون ہلاک اورایک زخمی

جعفریہ پریس- پاکستان کے صنعتی حب کراچی میں آج بدھ کے روز خالد بن ولید روڈ پرواقع ایک امام بارگاہ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لیس دو خواتین نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈ کی مزاحمت پر ایک خاتون  ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی ہے، دھماکے کے وقت امامبارگاہ میں خواتین کی مجلس جاری تھی- پولیس کے مطابق دو خواتین فیروزآباد تھانے کی حدود میں خالد بن ولید روڈ پر واقع مرتضیٰ امام بارگاہ کے قریب رکشے سے اتر کر امام بارگاہ کی طرف جارہی تھیں ، سیکویرٹی گارڈ نے انہیں تلاشی کے لئے روکا لیکن مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی،اس دوران خاتون کے ہاتھ میں موجود دھماکہ خیزمواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ گارڈ کی فائرنگ سے دوسری خاتون زخمی ہوگئی، ہلاک خاتون کی لاش اور زخمی عورت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرجناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق دھماکے سے زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا، زخمیوں کو چھرے لگنے کے زخم بھی آئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والی خواتین ساس بہو ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکہ دستی بم کا لگتا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثرہ جگہ کو گھیرے میں لیکر عام شہریوں کے لیے بند کردیا۔ دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔