جعفریہ پریس – بارہ 12 محرم الحرام سوئم امام حسین ع کے سلسلے میں کراچی کے علاقے گلستان جوھر سے برآمد ہونے والے جلوس میں شیعہ سنی علماء نے شرکت کی اور جلوس کی قیادت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی اورعلامہ سید صادق رضا تقوی بھی موجود تھے۔ ایس ایس آئی (شیعہ سنی اتحاد) کے وفد نے علامہ مفتی انتظار الحق تھانوی کی سربراہی میں جلوس میں شرکت کی۔ شیعہ سنی علماء نے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر اتحاد کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔