کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
کراچی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں! علامہ سید اسد اقبال زیدی
گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کی سخت مزمت کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے نیز دھماکے میں شہید ہونے والے جوان کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور حکومت سے زخمیوں کی فوری و مکمل صیحتیابی تک طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں!
علامہ سید اسد اقبال زیدی
(صدر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ