جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید محمد عباس رضوی نے کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کےاندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور اس قسم کے گھناونے جرائم کے خلاف سکیورٹی ادارے موثر اقدام کریں۔ بار بار مختلف مقامات پر پاکستان کے شہریوں کو نشانہ بنانا نا قابل برداشت ہے۔ کسی بھی شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو سکون اور امنیت میسر نہیں۔ حکام ان سانحات کے حقائق منظر عام پر لائیں ۔ خصوصاََ شہر کراچی میں بار بار ڈاکٹر ز کا قتل اور ایک تسلسل کے ساتھ ہونے والی جرائم کو جڑ سے نکال کر ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔