تازه خبریں

کراچی نجی چینل کے تین کارکنوں اور مفتی محمد عثمان یار کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کاکراچی میں نجی چینل ایکسپریس نیوز کے تین کارکن اور مفتی محمد عثمان یار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقع کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرائی جانے اور ملزمان کو کیفرو کردار تک پہنچایا جانے کا مطالبہ کیا ہے ، اور انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں، ریاست ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔صحافیوں کے قتل سے حق بات دکھانے اور لکھنے سے انہیں روکا نہیں جاسکتا اور صحافی برادری کی قربانیا ں لائق تحسین ہیں ،ملک کی موجودہ انتہائی سنگین صورتحال میں صحافی برادری کی جرات مندانہ کار کردگی پر پوری قوم ان کی جرات کا اعتراف کرتی ہے کہ وہ ملک کی بہتری اور بقا کے لئے اپنی قیمتی جانوں کی بھی قربانی دے کر حقائق عوام کے سامنے لاتی ہے ۔ ہم ان کے اس عزم کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ اور ہم صحافی برادی کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں ۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ ملک میں صحافیو ں ،علماء کرام،فوج اور پولیس کے جوانوں ،ججز، نمازیوں، مسافروں، وکلاء،ور طالب علموں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں ہے دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں اسے ظلم و بربریت کا نشانہ بناڈالتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور د یکر کہی کہ حکومت ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تمام واقعات کی اعلیٰ سطحی اور شفاف انکوائری کرائے اور اس گھناؤنی سازش میں ملوث انسانیت ، اسلام اور ملک کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر افسوس ابھی تک اس ذمہ داری کا حق ادا نہیں کیا جارہاہے۔اس موقع پر انہوں نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔