جعفریہ پریس – کراچی کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس – پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رھنما علامہ شبیر حسن میثمی،شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رھنما علامہ شھنشاہ حسین نقوی ، شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی،کراچی ڈویژنل صدرعلامہ جعفر سبحانی اور جنرل سیکریٹری علامہ فیاض مطھری شریک تھے اس موقع پرعلامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کےخلاف 18 جنوری کو کراچی میں نمائش تا وزیر اعلی ہاوٴس پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہر صورت احتجاج کیا جائے گا – ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں تاہم نیک نیتی سے تمام مجرموں کو سزائیں دی جائیں چاھے ان کا تعلق مذھب سے ہو سیاسی ہو یا لسانی بلاتفریق سزائیں دی جائیں تاکہ پرامن کراچی اور پرامن سندھ کا خواب پورا ہوسکے-