مقبوضہ کشمیر میں بڑے عرصے سے کرفیو نافذ، تعلیمی نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ کشمیری نوجوان نسل کا مستقبل شدید خطرے سے دو چار ہے۔ عالمی اداروں کو اس بات کا سخت نوٹس لینا چاہیئے۔ گزشتہ سالوں سے جاری کرفیو آنے والی نسلوں کے ذہنوں پر بہت بھیانک اثرات مرتب کرے گا۔ اکیسویں صدی میں بھی مقبوضہ کشمیر کے شہری اپنے جمہوری، شہری اور انسانی حقوق سے محروم ہیں جو کہ عالمی اداروں اور عالمی طاقتوں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ ہم آج 5 فروری کے دن کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور نوجوانوں و طالب علموں کے حقوق اور روشن مستقبل کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
سید راشد حسین نقوی
مرکزی صدر جے ایس او پاکستان