کوئٹہ۔۔۔۔۔بلوچستان
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی و زہرا اکیڈمی کراچی کی طرف سے اور سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی اسکاوٹس کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاون کوئٹہ 16 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ اکبر حسین زاہدی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ کاظم بہجتی، علامہ سید احمد کاظمی نے شرکت و خطاب کیا اور قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی، زہرا اکیڈمی اور سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی اسکاوٹس کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور 16 خوش نصیب جوڑوں کی کامیابی اور سعادت کیلئے دعا کی



