کویت کا ایرانی سفیر کو45دن میں ملک چھوڑنے کا حکم
کویت نے جاسوسی اور دہشتگرد ی کے الزام میں ایرانی سفیر اور عملے کے چودہ اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کو نا کے مطابق کویتی حکومت نے پندرہ ایرانی سفارتکاروں کو بے دخل کرتے ہوئے ایرانی فوجی، ثقافتی اور تجارتی مشنز کو بھی بند کرنے کا حکم دے دیا۔ کویت حکام کے مطابق دہشت گردوں کے گروہ کو گرفتار کیا گیا جس کا ایرانی سفارتکاروں سے تعلق ثابت ہونے پر یہ اقدام کیا گیا۔
کویت کے قائم مقام وزیر اطلاعات شیخ محمد المبارک نے کہا کہ عدالت کی جانب سے دہشت گرد گروہ کو سزا سنائے جانے کے بعد ایرانی سفارت کاروں کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا۔
ادھر ایران نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کویت کے ناظم الامور کو دفتر رخارجہ طلب کرلیا اور ان سےمعاملے پرشدید احتجاج کیا گیا ۔