تازه خبریں

شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی کی نویں برسی کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے زیراہتمام حرم حضرت بی بی فاطمہ معصومہ میں عظیم اشان پروگرام کا انعقاد – قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی شرکت

جعفریہ پریس- دفتر قائد ملت جعفریہ  قم کے زیراہتمام  گلگت بلتستان کے لاکھوں عوام کے ہر دلعزیز اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کے با اعتماد و با وفا ساتھی شہید اسلام و قرآن علامہ سید ضیاءالدین رضوی اور انکے باوفا جانثاروں کی نویں برسی کی مناسبت سے حرم حضرت بی بی فاطمہ معصومہ میں عظیم اشان پروگرام  منعقد کیا گیا – پروگرام میں فرزند شہید آغا ضیاءالدین رضوی سمیت علماء  طلباء اور کثیر تعداد میں زائرین  نے شرکت کی – جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق دفتر قائد ملت جعفریہ  قم کے زیراہتمام  منعقده آغا سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کے پروگرام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی  نے خصوصی شرکت کی – رپورٹ کے مطابق  آغا سید ضیاءالدین رضوی کی برسی کے پروگرام میں مختلف شعراء کرام سمیت برادر ابوذر صاحب نے شہید کے عنوان سے بھترین کلام پیش کیا اور حجت الاسلام مولانا صادق ترابی صاحب نے  شہید کے حالات زندگی پر روشنی ڈلی  مولانا صادق ترابی صاحب سے  پہلے سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے اپنے احساسات سے لبریر شہید ضیاءالدین رضوی کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ خصوصی خطاب حجت الاسلام مولانا آغا سید ناصر زیدی صاحب نے کیا ۔