تازه خبریں

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں روز عاشورہ کو نہایت شان دار مرکزی جلوس عاشورہ برآمد ہوا

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی کینیڈا کے سب سےبڑے شہر ٹورنٹو میں 10 محرم 14نومبر بروز روز عاشورہ کو “عاشورہ ڈے آرگنائزیشن کینیڈا ” کے زیر اہتمام ٹورنٹو کے میلیکن پارک سے نہایت شان دار مرکزی جلوس عاشورہ برآمد ہوا ، جس میں صوبہ انٹاریو سے ہزاروں شیعیان علی و سوگواران امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی ، جلوس سے قبل میلیکن پارک کے جمنازیم ہال میں ٹھیک سوا نو بجے اعمال عاشورہ و مجلس عاشورہ منعقد ہوئی ، جس کے بعد جلوس عاشورہ برآمدہ ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قبل از وقت عصر حسینیہ پاسمور میں اختتام پذیر ہوا جلوس میں جھولا حضرت علی اصغر و تابوت و علم کی زیارات شامل تھیں ، جلوس میں راستے بھر ٹورنٹو کے انتہائی معروف نوحہ خواں و ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ
زنی کرتی رہیں ، جلوس میں ہزاروں مرد و خواتین کے علاوہ چھوٹے چھوٹے شیر خوار بچے بھی شامل تھے

http://www.worldshianews.com/Urdu%20News%202013/Urdu%20News%20November%20-%202013/G.Urdu.News%20November%2016—05.htm