تازه خبریں

گلگت بلتستان کو متنازعہ ہونے کا طعنہ نہیں دیا جائے ہم آزاد ہیں اور آزادی پر فخر بھی کرتے ہیں اسلامی تحریک گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو متنازعہ ہونے کا طعنہ نہیں دیا جائے ہم آزاد ہیں اور آزادی پر فخر بھی کرتے ہیں ، گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کو استحکام پاکستان کیلئے لازمی سمجھا جائے اور آئین میں ترمیم کرکے مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں ۔
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر گلگت پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس میںصوبائی سیکٹری جنرل اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی، سینئر نائب صدر جناب حاجی دیدار علی، صوبائی سیکٹری اطلاعات سید قائم علی شاہ کاظمی، ممبر جی۔بی کونسل کیپٹن ر اسکندر علی، کیپپٹن ر محمد شفیع، شیخ اقبال حسین توسلی، شیخ شبیر حسین حکیمی اور سابق امیدوار حلقہ ۴ نگر جناب محمد باقر و دیگر کارکنان موجود تھے۔
پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور امریکی سیکٹری دفاع کے حالیہ متنازعہ بیان کے حوالے سے بات کی گئی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ ہم بحیثیت عہدیداران و ممبران اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان فخر محسوس کرتے ہیں کہ امریکی سکریٹری دفاع کے مذمومانہ بیان کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت کے مطابق گلگت بلتستان کا موقف پیش کر رہے ہیں کہ امریکہ اور بھارت کو جان لینا چاہئے کہ گلگت بلتستان نے 27 اکتوبر 1947 کو مہاراجہ کشمیر کے الحاق بھارت کے اعلان کے بعد بغاوت کی اور آزادی حاصل کر کے مستقل حکومت قائم کی لذا گلگت بلتستان کسی بھی طریقہ سے متنازعہ علاقہ نہیں ہیں اسلامی جمہوریہ گلگت کی حکومت نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا ہے ہم کشمیر کے دونوں حصوں کے بھائیوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس آزادی کی تحریک آپ آج تک چلا رہے ہیں وہ آزادی ہم نے یکم نومبر 1947کو ہی حاصل کر لی تھی لذا ہمیں بھی اپنا حصہ قرار دے کر ہماری آزادی کا انکار نہ کریں بلکہ ہماری طرح آزادی حاصل کر کے اپنا وجود دکھائیں ۔
ہم چاہتے ہیں کہ
گلگت بلتستان کو متنازعہ ہونے کا طعنہ نہیں دیا جائے ہم آزاد ہیں اور آزادی پر فخر بھی کرتے ہیں ۔
گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کو استحکام پاکستان کیلئے لازمی سمجھا جائے اور آئین میں ترمیم کرکے مکمل آئینی حقوق دئے جائیں ۔
گلگت بلتستان کو آئینی تحفظ دئے بغیر کسی بھی عوامی ملکیتی زمینوں کی الاٹمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں لذا غیر آئینی اقدام سے گریز کیا جائے ۔
گلگت بلتستان کو آئین کا حصہ بنائے بغیر کسی بھی قسم کی مالیاتی کٹوتی /ٹیکس کا نفاذ آئین کے منافی ہیں ۔
گلگت بلتستان کی سی پیک منصوبہ میں اہمیت کے پیش نظر منصوبہ رکھے جائیں موجودہ سی پیک کے نام پر ظاہر کئے جانے والے منصوبے جی بی کے عوام کے ساتھ مذاق ہے ۔

اسلامی تحریک پاکستان آئینی حقوق کو جی بی کا حیاتی مسئلہ سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے مندرجہ ذیل پروگرام عوام کی آگاہی کیلئے دیا جاتا ہے اور جی بی کے عوام اورسیاسی و سماجی جماعتوں سے امید کرتے ہیں کہ بھر پور تعاون کرینگے ۔
27 اکتوبر یوم مردہ باد بھارت کے طور پر منایا جائے گا ۔
یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے طور پر منایا جائے گا ۔
دو نومبر یوم اسلامی جمہوریہ گلگت کے طور پر منایا جائے گا اور اپنے عظیم رہنمائوں اور مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
17 نومبر یوم الحاق پاکستان کے طور پر منایا جائے گا ۔