• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھر پور حصہ لینگے ماضی میں ہم نے گلگت بلتستان میں حکومت بنائی تھی انشاءاللہ اس بار بھی حکومت بنائیں گے

جعفریہ پریس – گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھر پور حصہ لینگے ماضی میں ہم نے گلگت بلتستان میں حکومت بنائی تھی انشاءاللہ اس بار بھی حکومت بنائیں گے، کسی بھی سیاسی پارٹی سے اتفاق ، الحاق کی بات کرنا قبل از وقت ہے، شیعہ علماء کونسل کی صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد اگر ضرورت پڑے تو الحاق کی بات ہوگی۔
گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرینگے، ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما جلد گلگت بلتستان کا دورہ کر کے انتخابی منشور کا اعلان
کر ینگے ہرحلقے سے امیدوار رابطے میں ہیں جن میں کچھ سیاسی پارٹیوں کے لوگ بھی شامل ہیں انہوں نے کہا جب ہماری حکومت تھی ہم نے گلگت بلتستان کے ہر ایشو کو ہر فورم پر اٹھایا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کیے۔
ہمارا ہدف گلگت بلتستان میں امن وامان قائم کرنااور محبت و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے اور ایک مضبوط حکومت کا قیام اور علاقہ کے ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔