تازه خبریں

گلگت سے حراموش جاتے ہوئے مومنین کی مسافر وین پر نصب شدہ بم دھماکا

جعفریہ پریس گلگت گلگت سے حراموش جاتے ہوئے مومنین کی مسافر وین پر نصب شدہ بم دھماکہ کے نتیجے میں تین افراد طاھر حسین ،عقیل اور ڈرائیور مشتاق شھید ھوگئے ہیں زخمی ھونے والوں میں پانچ خواتین سمیت اقبال ،سلیمان عیسی خان ،مظہر ،نوید اور زمان شامل ہیں زخمی افراد کے مطابق وین سڑک پر کلوٹ کے قریب پنچی تو دھماکہ ھوا پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر تین فٹ گہرا گڑھا پڑا ھے جو اس بات کی دلیل ھے کہ بارودی مواد نصب کیا گیا ھو شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت کل پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کرے گی
بم دھماکہ کے نتیجے میں شیعہ علما کونسل حراموش ہنوچل کے صدربھی زخمی ہے