تازه خبریں

علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی

علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ان کے گاؤں ڈھرنال ضلع اٹک میں ملاقات کی ۔گورنر بننے پر انکو مبارک باد پیش کی،ملی سیاسی سماجی امور کے علاوہ علاقے اور صوبے کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ھوئی-

ملاقات کے دوران جناب سردار سلیم حیدر نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ فون پر گفتگو کی دعاؤں کی درخواست کی،قائد محترم نے ان کو یہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی نیک خواھشات کا اظہار فرمایا اور کہا کہ ھم آپ کے لئے دعا گوھیں-