تازه خبریں

ہر گزرتے دن کے ساتھ شیعان حیدر قرار پر ظلم کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے ، ریاست کو امن قائم کرنا ہو گا ،راولپنڈی بم دھماکہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ; سبطین عباس

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سبطین عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر صبح کو چڑھتے سورج کے ساتھ شیعان حیدر کرار پر ظلم کا ایک نیا دروازہ کھول دیا جاتا ہے ۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ شیعان حیدر قرار پر ظلم کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنے بیٹھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدہ داران ،عہدہ لینے کے بعد شاید یہ بھول چکے ہیں کہ انہوں نے عہدہ لیتے وقت ایک حلف بھی اٹھایا تھا۔اگر حکومت کی کارکردگی دیکھنا چاہیں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ایک تنہا شخص کئی گھنٹے تک پاکستان کے مرکز اسلام آباد میں حکومتی ارکان اور حکومتی اداروں کے لیے ایک چیلنج بن گیا اور حکومت کچھ نہ کر سکی۔اس قسم کی مفلوج حکومت سے ہم کس طرح توقع رکھ سکتے ہیں کہ وہ شیعاں حیدر قرار کو پورے ملک میں امن فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کہتے آئے ہیں اور ایک دفعہ پھر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ملک میں شیعہ اور سنی اختلافات کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، پاکستان کے سنی اور شیعہ ہمیشہ سے ایک ساتھ رہے ہیں ۔یہ کوئی تیسرا ہاتھ ہے کہ جس کو شیعہ سنی کا یوں پر امن طور پر رہنا پسند نہیں ہے۔حکومت وقت کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو اصل حقیقت بتائے ،اصل دشمن اور قاتلوں اور دہشتگردوں کو بے نقاب کرے۔راولپنڈی میں اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود دوبارہ دھماکہ ہو جانا حکومتی اداروں کے لیے ایک چیلنج ہے۔