• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

ہفتہ وحدت وجشن عید میلاد النبیُ کے سلسلے میں کراچی ڈویزن کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ ریلی

جعفریہ پریس کراچی سٹاف رپوٹر (دانش زیدی ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویزن کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ ریلی میں مختلف علماء کرام نے عوام سے خطاب کیا جس میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا کرم الدین واعظی،مولانا فیاض مطہری،مولانا عباس مہدی ترابی،مولانا عابد عرفانی ،مولانا جعفر علی سبحانی و دیگر علماء کرام اس کے علاوہ مختلف نعت خواں بھی شریک تھے جنہوں نے نعتیہ کلمات ادا کئے
مقررین کا کہنا تھا حضور اکرم صلی اللہ وسلم کی زات پاک پوری انسانیت کے لیے رہتی دنیا تک ایک عظیم درس ہے محمد وآل محمد صلی اللہ وسلم کے صدقے میں ہی تسخیر کائنات ہے ان کے ہی در سے انسانیت کا عنوان دنیا کو ملتا ہے حضور اکرم صلی اللہ وسلم رحمت العلمامین بھی ہے آپ انسانیت کے پرچار کے لیے دنیا میں تشریف لائے تھے ۔آج تمام مسلمان عالم بلخصوص اور تمام اہل دنیا بل عموم حضور اکرم صلی اللہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے انسا نیت کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کر یں ۔اس وقت دنیا میں سب سے زیا دہ فقد ان انسانیت کا ہے انسا نیت سے لوگ دور ہو تے جا رہے ہیں لہذاں اس سلسلے میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے شیعہ علماء کونسل ہفتہ وحدت وجشن عید میلاد النبیُ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ ریلی کا انقاد کیا گیا