خیرپورشہرجوکہ امن وامان کا گھوارہ اورماضی کے ادوارمیں لائق مثال تھا، اس وقت دہشت گردی، بدامنی، اغوا، چوری، ڈکیتی، بے روزگاری، قبضہ مافیا، بھتہ خوری، کرپشن، سیاسی، مذہبی اور دیگر کئی مسائل میں جکڑ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی صدرعلامہ اسد اقبال زیدی قمی نے ضلعی جنرل سیکریٹری اڈوکیٹ سید امتیازحسین شاہ، شیعہ علماء کونسل تحصیل خیرپورکے صدر علی عظمت بلوچ، جنرل سیکریٹری سجاد حسین مینگل اوردیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وزیراعلیٰ سندھ کے شہرکا یہ حال ہے تو باقی سندھ توسوالیہ نشان ہے ۔
علامہ سید اسد اقبال قمی نے کہا کہ گذشتہ ٥ سالہ حکومت اورموجودہ تقریبا ایک سال کی کارکردگی ”چراغ تلے اندھیرہ” شہر میں عزت دار آدمی کا جینا محال ہے، سرعام تاجربرادری اوردیگرافراد (ہندو،مسلم) کواغوا کیا جا رہا ہے، پنجگلہ چوک سے دکانوں اورٹھیلوں سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے،مذہب کے نام پر ایک گروہ شہرمیں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے جبکہ خیرپورمیں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے ۔
شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپورکے صدرنے کہا کہ بارہا مرتبہ انتظامیہ کی میٹنگ میں حتیٰ کمنشرسکھر کی میٹنگ میں شیعہ سنی مسلک کا متفقہ موقف تھا کہ خیرپور شہرملک کا حصہ نظر نہیں آتا جس میں آئے دن مذکورہ مسائل بڑھتے جا رہے ہیں کوئی لگام دینے والا نہیں ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔
علامہ سید اسداقبال زیدی نے کہا کہ دن دہاڑے سرعام اپنی دکان پرروزی کرتے ہوئے انسان بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے مگرافسوس سے کہنا پڑتاہے کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ حکومتی نمائندوں اورانتظامیہ کے نا اہل افراد کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی۔
شیعہ علماء کونسل خیرپورکے ضلعی صدر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے شہر میں قانون کا نفاذکرتے ہوئے شہید سیداحسان رضاشاہ کے قاتلوں کوگرفتارکیا جائے، ایسی تمام سرگرمیوں کو روکا جائے جن سے شہرمیں بدامنی پیدا ہو رہی ہے اورشرپسند عناصرکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جس کے لئے حکومت اورانتظامیہ اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت