• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ہمسائیہ ملک سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں مگر مسئلہ کشمیر کے حل کو اولیت دی جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس-  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سیدساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ بھارت سے تعلقات ضرور بڑھائے جائیں مگر مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اصولی موقف برقرار رکھا جائے، چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر خطہ کی عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورئے بھارت کے حوالے سے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔  قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا دورئہ بھارت خوش آئند ہے اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتر ی آئے گی معاملات کا حل بھی مذاکرات میں ہی ہے لیکن اس ساری صورتحال میں مسئلہ کشمیر کو فوقیت ہونی چاہیے کیونکہ بھارت کے ساتھ اصل مسئلہ مقبوضہ اور متنازعہ علاقے کی ہے اور اس معاملے پر ملکی قیادت کا فوکس ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو خطہ کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور انہیں استصواب رائے کا پورا پورا حق دیا جائے اور وزیراعظم اس امر کو یقینی بنائیں کہ مسئلہ کشمیر ان کے دورے میں ترجیح ہوگا کیونکہ اس وقت مظلوم کشمیری پاکستان کی جانب ہی دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کو بھی ایک بہترین وکیل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔