تازه خبریں

ہم تمام مکاتب فکرکےعلماء کرام، انتظامیہ، تاجر برادری اور عوام الناس کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں،علامہ عارف حسین واحدی

 جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات پر وفاقی و صوبائی حکومت اور ہمدرد و امن پسند عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی  نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں پرامن چہلم امام حسین(ع) منائے جانے پر تمام مکاتب فکرکےعلماء کرام، تاجر برادری اورعوام الناس سمیت پاکستانی انتظامیہ کی قدردانی کی ہے۔
علامہ عارف حسین واحدی کا جاری کرده پیغام میں کہنا ہے کہ چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پورے ملک خصوصاً پنجاب اور بالخصوص راولپنڈی میں بہترین انتظامات کرنے پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور راولپنڈی انتظامیہ نیز تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، تاجربرادری اور عوام الناس کے تعاون پر ان کے مشکور ہیں در حقیقت پاکستان اور امت مسلمہ کی بقاء صرف اور صرف اتحاد میں ہی مضمر ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں اتحاد کی مشعل تھامے منزل کی جانب رواں دواں رہیں گے انہوں نے تاکید کی کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا درس دیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اتحاد امت کے ذریعے ہی استحکام و ترقی کا حصول ممکن ہے۔
آخر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نےعزاداران شہداء کربلا کی عظمت و استقامت کو بھی زبردست الفاظ میں داد تحسین پیش کیا ۔