• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ہم ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی گلگت بلتستان کی سیاست میں اپنا بھرپورعملی کردار اداء کرینگے ، دیدار علی

جعفریہ پریس – ہم ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی گلگت بلتستان کی سیاست میں اپنا بھرپور عملی کردار اداء کرینگے اور تشیع کے حقوق کا دفاع ایوانوں کے اندر جاری رکھیں گے۔ ان خیالات اظہار اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی وزیر پانی و بجلی و ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی دیدار علی نے گلگت سیکرٹریٹ میں پارٹی ورکرز کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جعفریہ یوتھ اور دیگر ذیلی اداروں کے کارکنان شریک تھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فی الحال کسی بھی سیاسی جماعت سے باضابطہ اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم بہت سی سیاسی و مذہبی جماعتیں انتخابی اتحاد کیلئے مسلسل رابطے کر رہی ہیں۔ حتمی فیصلہ اور انتخابی منشور کا اعلان بہت جلد اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی قائدین اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر کرینگے۔