• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

ہم نےجس طرح امت مسلمہ کو نجاستوں سے پاک کردیا اسی طرح ملک کو ان نجاستوں سے پاک کریں گے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس-  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے دورہ سندھ پر کراچی سے نواب شاھ پہنچے جہاں پرعلماء کرام ، شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران ، تنظیمی کارکنان ، سماجی مذہبی شخصیات اور کثیر تعداد مومنین نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا- جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی جب نواب شاھ  پہنچے توسکرنڈ بائی پاس پرعلماء کرام ،شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران ،جعفریہ یوتھ  اور جعفریہ اسٹوڈنٹس کے تنظیمی کارکنان ، سماجی ، مذہبی شخصیات اورسینکڑوں مومنین نے اپنے محبوب قائد کا لبیک یا حسین ع کی صداؤں سے استقبال کیا اور جنھن قوم جو نعرو علی ولی، ان قوم جو قائد ساجد، اللہ واحد ساجد قائد ، تھنجو سائین مھنجو سائین، ساجد سائین ساجد سائین، ہے ہماری درسگاہ ، کربلا کربلا، قائد ساجد قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے فلک شگاف نعروں سے سکرنڈ کی فضا  گونج اٹھی – بعدازآں قائد ملت جعفریہ کو استقبالیہ جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایا گیا – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت  آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے نواب شاہ میں مومنین و تنظیمی کارکنان سے خطاب کیا – قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی حالات پرعوام یہ سوچنے پرمجبور ہیں کہ ایک طرف تو ریاست عوام کے جانی و مالی تحفظ میں ناکام دکھائی دیتی ہے اور دوسری جانب امن و امان کے ذمہ دار ادارے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں تساہل سے کام لے رہے ہیں اب بات وہاں تک پہنچ چکی ہے کے اس سے آگے بڑھنی نہیں چاہئے-
انہوں نے مزید کہا کہ تشیع کے خلاف اب جو سازشیں ہو رہی ہیں وہ ہمیں متنبہ کرنے کے لیے ہو رہی ہیں، ہمیں بسوں سے اتار کر شناخت کر کے مارا گیا – قائد ملت جعفریہ نے ریاست پاکستان  کو مخاطب ہوکر کہا کہ تم سمجھتے ہو کہ ہمیں اپنی شناخت کروانا پڑےگی تو ہم وہ بھی جانتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان بننے کے بعد یہ چاروں واقعات شیعوں کے خلاف کیوں ہوئے ؟ نیشنل ایکشن پلان حرکت میں نہیں آیا تو پھر ہم نیشنل ایکشن پلان دیں گے-
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہمارے ادارے اور پاک فوج چاہتی ہے ملک کو اس غلاظت سے صاف کرے  ہم منتظر ہیں اوراگر ایسا نہ ہوا اور انکو نہ کرنے دیا گیا تو ہماری ذمہ داری بنتی ہے کے ہم اس ملک کو نجاستوں اورغلاظتوں سے پاک کریں،جس طرح امت مسلمہ کو ہم نے نجاستوں سے پاک کردیا اسی طرح ملک کو ان نجاستوں سے پاک کریں گے –
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ تمہاری کسی مجلس، محفل، کسی نماز میں کوئی مولوی یا ذاکر تمھارے قاتلوں کے خلاف قراداد کیوں پیش نہیں کرتا ؟کمزوری مت دکھاؤ، اپنی ذمہ داری نبھاؤ، اپنی محفلوں میں مجلسوں میں اپنے قاتلوں کے خلاف قرداد پیش کرو، لوگوں کو بتاؤاورایسی قوم بنوجب پکارا جائے تو تیار نظرآؤ-
اس موقع پر قائد ملت جعفریہ نے سابق ممبر قومی اسمبلی سید زین العابدین شاہ  سمیت مختلف سماجی ، مذہبی شخصیات اور مومنین کے وفود سےملاقات کی جبکہ بعض مومنین سے تعزیت اوران کے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی- اس موقع پرتنظیمی شخصیات جعفریہ یوتھ ،جعفریہ اسٹوڈنٹس اور شیعہ علماء کونسل کے اراکین نے اپنے محبوب قائد سے خصوصی ملاقات کی-