تازه خبریں

ہم نے تیرہ سال پابندی کے باوجود قوم و ملت کی خدمت کو اپناتنظیمی فریضہ سمجھتے ہوئے جاری رکھا۔ علامہ محمد رمضان توقیر

)تحریک جعفریہ پر ناجائز پابندی کا خاتمہ ملت تشیع کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔فوجی امر اورکچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ظالم اور مظلوم کو ایک ہی کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔ان خیالات کا اظہا رتحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پشاور صوبائی دفتر میں پشاور ڈویژن کے اجلاس کے موقع پرکا ر کنوں اورعہدادروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے مزید کہا کہ مشن شہید عارف حسینی کوقا ئد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جاری و ساری رکھا۔تحریک جعفریہ نے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے نمایان خدمات سر انجام دیں ۔ جن کی واضع اور زندہ مثال متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل ہیں ۔ سیا سی میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ جو دشمن قوتوں کو ہضم نہ ہو سکی۔اور مخالفین نے ایک سازش کے ساتھ دہشت گردی میں الجھا دیا۔لیکن جس کا ہم نے نہایت حوصلہ مندی اور برد باری سے مقابلہ کیا۔آج بھی ملک بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی اسلام دشمن طاقتوں نے پوری دنیا میں مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کرنے کیلئے سنی شیعہ کو آپسمیں میں الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جس کا شکار اسلامی ممالک ہیں۔عراق ،شام بحرین،افغانستان،غزہ اسلامی ممالک کو اسی سازش سے دو چار کیا جارہا ہے۔لیکن سنی شیعہ کے جید اور بیدار علماء نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب سنی شیعہ مل کر پوری دنیا کو اسلام کے آفاقی پیغام سے بہرہ مند کر دینگے۔اور اسلام کا پرچم سر بلند کرینگے۔
آخر میں تحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیرنے اپنے خطاب میں کارکنوں پر زور دیا کہ تحریک جعفریہ پر پابند ی کے خاتمے کی بعد حسب سابق تحریک جعفریہ کی فعالیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔اور اس اسلامی اور قائد شہید کے مشن کا پیغام گھر گھر پہنچا کر اپنا تنظیمی فر یضہ ادا کریں ۔