جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل گلگت کے صدرعلامہ شیخ مراز علی نے اعلیٰ وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کی،ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی صورتحال سمیت جے بی کے ہونیوالے انتخابات میں شرکت کے حولے سے گفتگوہوئی-
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی آفس راولپنڈی میں گلگت کے صدرعلامہ شیخ مراز علی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران علامہ شیخ مرازعلی نےگلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر جے بی کے ہونیوالے انتخابات میں شرکت کے حوالے سے کیجانیوالی بھرپور تیاریوں اورجے بی میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بیان کیا اورشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کو گلگت آمد کی دعوت دی ،جس پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیمی اور قومی پالییسی ہے کہ ہم گلگت بلتستان کی سیاست اور انتخابات میں بھرپور کردار ادار کریں گے،کارکنان انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پورے ملک میں اتحاد و وحدت کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور اتحاد امت کیلئے ہمارے قائد محترم حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد نقوی کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی تمام مسالک کے درمیان اتحاد و وحدت قائم کرنے کیلئے اسلامی تحریک پاکستان بھرپور کردار ادا کریگی۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ جو قوتیں ایک سازش کے تحت گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتے ہیں ہم اتحاد کے ذریعےان کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور تمام مسالک کے ساتھ ملکر اتحاد و حدت کی فضا قائم کریں گی اور کسی صورت میں بھی ہمارے اندر انتشار و افتراق پیدا کرنا ممکن نہیں، امت کیلئے بھی ہمارا پیغام یہ ہے کہ اگر ہم متحد رہیں گے تو اسلام سربلند ہوگا۔ وطن عزیز مستحکم ہوگا۔ اور انتشار پھیلانے والوں کی کوششوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت