تازه خبریں

یوم القدس بھرپور انداز میں منائیں گے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

یوم القدس بھرپور انداز میں منائیں گے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

جعفریہ پریس پاکستان : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد اکبر نے جاری بیان میں کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر کل جمعۃ الوداع 2025 پاکستان بھر میں یوم القدس کے سلسلے میں احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اس سلسلے میں تمام صوبہ جات سمیت گلگت بلتستان میں بھرپور انداز میں یوم القدس کے اجتماعات منعقد ہونگے

یوم القدس امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، جسے ہر سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام کارکنان اور محب وطن عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنیں۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور سیمینارز منعقد کرے گی، جہاں علماء، دانشور اور طلبہ رہنما مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالیں گے۔