• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

یوم القدس کی آمد قائد ملت جعفریہ پاکستان کا تقریب سے خصوصی خطاب

عالمی یوم قدس کی آمد آمد پر اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جمعے کی شب ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ملک کی بعض سیاسی شخصیتوں کے علاوہ شیعہ اور اہل سنت کے

اس نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران مظلوم فلسطینی عوام کے بے رحمانہ قتل عام کی ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت اور اسکے حامی ممالک ہیں۔

انہوں نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی شخصیت کے تئیں اپنی عقیدت کااظہار کرتے ہوئے عالمی یوم قدس کی اسم گزاری میں انکے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ مسلمانان عالم ہمیشہ یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت، فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت اور فلسطینی کاز کا دفاع کرتے رہیں گے اور وہ کبھی امام خمینی کے اس انسان دوستانہ اقدام کو فراموش نہیں کریں گے۔

اس تقریب کے شرکا نے فلسطین میں بڑھتے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات بالخصوص مسجد الاقصیٰ پر اسکے فوجیوں کی جڑھائی کی سخت مذمت کی اور فلسطینی عوام اور قبلہ اول کے تحفظ کے لئے عالم اسلام اور بالخصوص ایران و پاکستان کے ایک آواز ہو سرگرم عمل رہنے پر زور دیا۔