تازه خبریں

یوم القدس کے اجتماعات میں ذیادہ سے ذیادہ شریک ہوں علامہ اشتیاق کاظمی

یوم القدس کے اجتماعات میں ذیادہ سے ذیادہ شریک ہوں علامہ اشتیاق کاظمی

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ اشتیاق کاظمی نے کہا ہے کہ یوم القدس مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور قبلہ اول کی آزادی کا دن ہے، جسے بھرپور انداز میں منایا جانا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم القدس کے اجتماعات، ریلیوں اور مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور صہیونی جارحیت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

علامہ اشتیاق کاظمی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عربوں یا فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، اور ہر باضمیر شخص کا فرض ہے کہ وہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں کھڑا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب یوم القدس کے موقع پر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور سیمینارز منعقد کرے گی، جن میں علماء، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار اور صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں، اس لیے یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کر کے ہمیں اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔