تازه خبریں

یوم القدس کے سلسلے میں آئی جی اسلام آباد سے علامہ عارف واحدی کی اہم ملاقات

یوم القدس کے سلسلے میں علامہ عارف واحدی کی انسپکٹر جنر ل پولیس اسلام آباد طارق مسعود یاسین سے ملاقات راولپنڈی /اسلام آباد18جون 2016 ء (جعفریہ پریس ) شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے یوم القدس ریلی کی سیکورٹی و دیگر انتظامی اُمور کے سلسلے میں وفد کے ہمراہ انسپکٹر جنر ل پولیس اسلام آباد طارق مسعود یاسین سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ان کے ہمراہ مرکزی یوم القدس کمیٹی کے سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر سید محمد علی کاظمی ،سید جاوید حسین شاہ ،سید حسن عباس جعفری اور سید توقیر حسین نقوی شامل تھے ۔ علامہ عارف واحدی نے آئی جی پولیس اسلام آباد سے یکم جولائی 2016ء کو جمعۃ الوداع کے موقع پر اسلام آباد میں تاریخی القدس ریلی کے انتظامات امور اور سیکورٹی کے سلسلے میں تفصیلی گفتگوکی ،جس پر انسپکٹر جنر ل پولیس اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے وفد کو اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہاکہ القدس ریلی کو سیکورٹی کی فراہمی کے سلسلہ میں آپ کا خط بھی ملا تھامیں نے القدس ریلی کی سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہدائت جاری کر دیں ہیں انشااللہ ہم سیکورٹی فراہم کرنے سمیت دیگر انتظامی امور پر آپکے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ علامہ عارف واحدی نے بھی اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا ملک بھر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں قدس ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ قبلہ اول تمام مسلمانوں کا مشترکہ میراث ہے ،یوم القدس کے اس عالمی دن کے موقع پر قبلہ اول پر صہیونی قبضہ کے خلاف اور مظلوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم کے خلاف اظہار یکجہتی کے سلسلے میں شیعہ علما کو نسل پاکستان اسلام آباد میں نکالی جانے والی مرکزی قدس ریلی سابقہ روایات کے مطابق اتحاد وحدت کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گی ۔