جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی یونٹ کے صدر سید وقار حسین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم حسین (ع) کے آفاقی پروگرام پر پابندی عائد کرنے کی باتیں کرنے والے کون سے مسلمان ہے ؟ ایک ہند بھی مولا امام حسین (ع) سے عقیدت رکھتا ہے مگر ایک اسلامی ملک اور ایک اسلامی معاشرے کے اندر
نواسے رسول کے نام پر منعقد ہونے والے پروگرام پر پابندی عائد کرنے کی باتیں کرنے والے کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتے بلکہ یوم حسین(ع) کے پروگرام پر پابندی عائد کرنے کی باتیں کرنے والوں کی سوچ اور فکر یزید کی سوچ اور فکر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر یونیورسٹی کے اندر فحاشی ، عریانی ، ڈھول دھماکے اور میوزیکل شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے مگر کسی نے ان پر پابندی عائد کرنے کی بات نہیں کہ مگر آفسوس کا مقام ہے کہ محرم االحرام میں یوم حسین (ع) کے پروگرام کا انعقاد کرنے کی تیاریاں ہوتی ہے تو نہ صرف شرپسندوں کی جانب سے بلکہ بعض علما ء کرام کی جانب سے یوم حسین(ع) پر پابندی عائد کرنے کی باتیں کہ جاتی ہے مگر انتظامیہ اور حکومت شرپسندوں کو لگام دینے کی بجائے یوم حسین (ع) منانے والے پر امن طلبا ء کو ہراساں کرنے کے درپے ہیں جو کہ ناقابل برادشت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین (ع) صرف اسلام کے رہنما نہیں بلکہ پوری انسانیت کے رہنما و نجات دہندہ ہیں ۔ انہیں صرف مسلمان ہی خراج عقیدت پیش نہیں کرتے بلکہ پوری دنیا کے انسانی مشرب خواہ ان کا تعلق کسی بھی قوم و مذہب سے ہو وہ در امام حسین پر اپنی جبیں پوری عقیدت و احترام و اعتراف کے ساتھ خم کرتے ہیں مگر بد قسمتی ہماری ہے کہ ہم لوگوں نے ابتک اس عظیم رہبر اور عظیم راہنما کے پیغام کو نہیں سمجھاہیں ۔ یوم حسین (ع) منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ حضرت امام حسین (ع) کی فکری عظمت اور اُن کے الہی پیغام کو اجاگر کیا جسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم حسین کے پروگرام میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ بررداشت نہیں کی جائے گئی اور پروگرام کو ہر صورت میں منعقد کیا جائے گا ۔ وی سی اور یونیورسٹی انتظامیہ جلد یوم حسین (ع) کے پروگرام کا اعلان کرئے بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظانمیہ پر عائد ہوگی۔