تازه خبریں

یوم شہادت حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے دفترقائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے زیراہتمام سالانہ مجلس عزا اور ماتمی جلوس کا انعقاد

جعفریہ پریس- یوم شہادت حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام  کی مناسبت سے 21 رمضان المبارک بروز ہفتہ  دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزا اور ماتمی جلوس کا انعقاد کیا گیا- جعفریہ پریس کے نمائندے رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی یوم شہادت حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام  کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 21 رمضان المبارک کو شام 6 بجے مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں سالانہ مرکزی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا- جس میں علماء ، طلباء اور فضلاء سمیت زائرین  کی کثیر تعداد نے شرکت کی- مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید سجاد حسین کاظمی نے خطاب کیا – علامہ سید سجاد حسین کاظمی نے مولائے کائنات کی سیاسی زندگی اور اس وقت کے پیش آمدہ حالات میں خوارج کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی مختلف اسلامی مماللک میں تکفیری گروپ خوارج کا کردار ادا کررہا ہے جس کا مقابلہ علوی سوچ کے تحت کیا جا سکتا ہے – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق مجلس عزا کے اختتام پر ماتمی جلوس عزا برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں اختام پذیرہوا اور آخرمیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی طرف عزاداران مولائے کائنات کے لئے دسترخوان حضرت امیرالمومنین  کا بھی اہتمام کیا گیا تھا-