یوم شہادت علی علیہ السلام ،شیعہ علما کونسل پنجاب کا علامہ سبطین سبزواری کی زیر صدارت اجلاس،
تنظیمیں ، انجمنیں ، ماتم سنگتیں اور بانیان مجالس اپنا کردار ادا کریں،نوجوان خود جلوسوں کی حفاظت کریں،
جلوسوں میں ممکنہ حد تک نماز باجماعت کا اہتمام ضرور ہونا چاہیے، صدر شیعہ علما کونسل پنجاب
راولپنڈی( ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کچھ مقامات پر انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوسوںکے روٹ اور اوقات کو مختصر کرنے کے دباو کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات اور شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے، اسے ہرقربانی دے کر جاری رکھیں گے۔ پولیس حفاظتی انتظامات کرے، اگر نہیں کرسکتی تو اپنی ناکامی کاواضح اعلان کرے ہم خود سکیورٹی انتظامات سنبھال لیں گے۔عزاداری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سیاسی جلسے جلوسوں اور کرکٹ میچوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کئے جاسکتے ہیں تو عزاداری کے جلوسوں کے لئے کیوں نہیں؟ ان خیالات کااظہار انہوںنے یوم شہادت علی علیہ السلام کے سلسلے میں صوبے بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں کے انتظامی امور کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ یوم شہادت علی علیہ السلام کے لئے تمام تنظیمیں ، انجمنیں ، ماتم سنگتیں اور بانیان مجالس اپنا کردار ادا کریں گے۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ کہ خود جلوسوں کی حفاظت کریں، ارد گر د ماحول پر نظر رکھیں۔ تحفظ پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، مگر ہمیں خود غافل نہیں ہونا اوراس سلسلے میں حکومت اور متعلقہ اداروںکے ساتھ تعاون کریں گے۔جلوسوں میں ممکنہ حد تک نماز باجماعت کا اہتمام ضرور ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارے ایمان کا حصہ اور روح ہے، اس پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔ لاہور اور جھنگ میں انتظامیہ سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سازش کررہی ہے۔ مگر جلوس ہائے عزا کے طے شدہ روٹ اور مجالس کے مقامات اور اوقات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اس حوالے سے ضلعی اور مقامی انتظامیہ کے دباو میں نہیں آئیں گے۔