تازه خبریں

پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان

یکم ربیع الاول کے احتجاج کی تیاریوں پر اظہار تشکر مزید تیاری رکھنے پر تاکید دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان

تحسین و قدردانی اور اظہار تشکر
بزرگ علماء کرام کی جانب سے منعقدہ تاریخی ” علماء و ذاکرین کا نفرنس اسلام آباد ” 16 اگست 2023 ء نے
بدنام زمانه تکفیری گروہ کے متنازعہ بل کو نا قابل قبول قرار دیا۔
یه دو ٹوک موقف اپنی جگہ برقرار هے۔
یکم ربیع الاول ملک گیر احتجاج کے حوالے سے ( جو جائزے کے بعد ملتوی کر دیا گیا ) ملک بھر میں ،شہر شہر، گاؤں گاؤں ، گوٹھ گوٹھ، گھر گھر، فرد فرد نے بھر پور آمادگی اور حد درجہ تیاریاں کیں۔ جس پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامه سید ساجد علی نقوی اور بزرگ علماء کرام نے تمام علماء کرام، ذاکرین عظام، مخادیم، پیر صاحبان، تمام تنظیموں، انجمنوں، وکلاء حضرات ، شعراء کرام، بانیان مجالس، لائسنسد اران، نوحہ خواں، ماتمی انجمنوں، خواتین عزاداران ،سول سوسائٹی ، ہر فرد، تمام شعبہ ہائے زندگی اور بیرون ملک پاکستانیوں کی پروگرام میں شرکت کی انتھک کوششوں
اور بھر پور کاوشوں کو لائق تحسین اور قابل قدر قرار دیا، اظهار تشکر کیا اور سلامتی اور توفیقات خیر کی دعا
فرمائی ہے۔ تا هم متنازعه بل پر مسلسل نظر ھے؛ احتجاج اور ھر قسمی اقدام کے لیے آمادگی قائم رھے؛ کسی بھی وقت مناسب اقدام کیا جا سکتا ہے۔
دفتر قائد ملت جعفریه پاکستان
11 ستمبر 2023ء