تازه خبریں

۱۴ اگست یوم آزادی پاکستان کی مناسبت دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس میں*جشن یوم آزادی*

۱۴ اگست یوم آزادی پاکستان کی مناسبت دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس میں*جشن یوم آزادی* کے عنوان سے پروگرام ترتیب دیا گیا. جس میں دفتر کی مجلس نظارت اور کابینہ کے افراد نے بھر پور شرکت کی. پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد برادر حیدر علی نے ملی نغمہ پیش کیا.مجلس نظارت کے سیکرٹری حجة السلام ڈاکٹر سید عقیل حیدر زیدی نے تشکیل پاکستان میں محسن پاکستان محمدعلی جناح کی شخصیت اور پاکستان کی ازادی کے حوالے سے ان کی خدمات کے بارے خطاب فرمایا. پروگرام کے آخر میں پاکستان کی ۷۰ ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا.