تازه خبریں

اسلامی تحریک بلتستان کی باکسنگ کے عالمی چیمپئن محمد حسن بشوی کے اعزاز میں تقریب

اسلامی تحریک بلتستان کی باکسنگ کے عالمی چیمپئن محمد حسن بشوی کے اعزاز میں تقریب

عالمی باکسنگ چمپئن محمد حسن بشوی کے اعزاز میں اسلامی تحریک پاکستان ضلع سکردو کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع بھر کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں سے وابستہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسلامی تحریک کے رہنماؤں نے بھی اپنے خطابات میں کہا کہ محمد حسن بشوی نہ صرف کھیل کے میدان میں کامیاب ہیں بلکہ وہ نوجوانوں کے لیے عزم، حوصلے اور مثبت سوچ کی بہترین مثال ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سکردو جیسے دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے کے باوجود عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنا یقیناً ایک بڑی اعزاز کی بات ہے۔