تازه خبریں

دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنیوالے آبادکاروں کا محاسبہ کرے، شہباز شریف

دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنیوالے آبادکاروں کا محاسبہ کرے، شہباز شریف

پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیز کارروائیوں سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ ہے اور انہوں نے قابض اور غیر قانونی آباد کاروں کا احتساب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے نئے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے حصول کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ فلسطینی عوام نے بے مثال مصائب کا سامنا کیا ہے اور اس طرح کے مصائب کا اعادہ نہیں ہونا چاہیے۔

اس پیغام میں شہباز شریف نے مذاکراتی عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور قطر، مصر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فلسطینی عوام کے امن، سلامتی اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں شراکت داروں اور سربراہان مملکت کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق امن کے قیام کے لیے برادر ممالک کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ شہباز شریف نے اس سے قبل کہا تھا کہ غزہ کے عوام جس نسل کشی کی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں وہ اب بھی جاری ہے، وہاں جو کچھ ہو رہا ہے تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔