اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر و ملی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر جماعت اسلامی کے نائب امیر و ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ نشست خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت، جمعہ کے روز فلسطین سے اظہار یکجہتی، “ٹرمپ منصوبے” کے خلاف ملک گیر احتجاج اور کراچی و لاہور میں کانفرنسز کے انعقاد پر مشاورت ہوئی۔ شرکاء نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی و ناامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی وحدت، بین المسالک ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔