اسلام آباد:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل علماء مشائخ کونسل کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے وفاقی وزیر مذھبی امور و بین المذاھب ھم آھنگی سے ملاقات کی،ملاقات میں زائرین کی مشکلات اور حج کے حوالے سے اھم امور پر تفصیل سے گفتگو ھوئی-علاوہ ازیں فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد امت کو عملی طور پر آگے بڑھانے بعض اھم نکات پر مشاورت ھوئی-