راولپنڈی:
قائد ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعہ خیرالبریہ بھکر کے پرنسپل مولانا سید طاہر عباس نقوی نجفی نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ، تعلیمی اور دینی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے قائد ملت جعفریہ کو جامعہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور علاقائی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔ قائد محترم نے وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے رہنمائی فرمائی اور مستقبل میں دینی و فکری تربیت کے فروغ کے لیے جامعہ خیرالبریہ کی کوششوں کے تسلسل پر زور دیا
قائد محترم نے فرمایا کہ کہ دینی مدارس ملت کی فکری و نظریاتی بنیادوں کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان اداروں کی فعالیت اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے