جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد میں صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان آغا شیخ مرزا علی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ شریک تھے وفد نے گلگت بلتستان کی مجموی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی قائد محترم نے گزارشات پر وفد کی رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔

خطیب جامع مسجد شاہ اللہ دتہ اسلام آباد مولانا سید وزیر حسین کاظمی اور مولانا سید ذہین نجفی نے ملاقات کی اور مختلف امور میں قائد محترم سے رہنمائی لی قائد محترم نے معزز وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔

مولانا سید سلمان نقوی اور مولانا فیاض مطہری نے ملاقات کی وفد نے مختلف امور پر قائد محترم سے گفتگو کی قائد محترم نے گزارشات پر وفد کی رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
