راولپنڈی (30 جولائی 2025.ء) قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے بیرسٹر سید قمر سبزواری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ممبر اسلام باد بار کونسل، سید حیدر علی (حیدر سید) ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سابق جوائنٹ سیکریٹری اسلام آباد بار، سید حسن عباس ہمدانی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ راولپنڈی بار، سید محمد ہادی ہمدانی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور سید اظہار بخاری نے ملاقات کی جبکہ قائدِ محترم کے لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و فیڈرل شریعت کورٹ موجود تھے ملکی و بین الاقوامی صورتحال، آئین و قانون، پرسنل لاز اور عدالتوں میں جاری اہم مقدمات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور سے راہنمائی حاصل کی



