تازه خبریں

ستمبر 1999 میں انور اخوانزدہ کی شہادت بنیادی حقوق کی جدوجہد کو تیز تر کرنے کا سبب بنی

ستمبر 1999 میں انور اخوانزدہ کی شہادت بنیادی حقوق کی جدوجہد کو تیز تر کرنے کا سبب بنی

 28ستمبر1999 ء کو ڈ ی آئی خان میں سیکرٹری جنرل خورشید انور ایڈووکیٹ ہمراہ دختر کے شہادت

  اور30 ستمبرکو عزاداروں کی شہادت بنیادی حقوق کی جدوجہد کو تیز تر کرنے کا سبب بنی ،قائد ملت جعفریہ

اسلام آباد/ راولپنڈی ستمبر 2025ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ روز اول سے عوام بنیادی حقوق کے حصول اور تحفظ کے لئے مسلسل کوشاں ہیں جن کی تحریک و تشکیل پاکستان کے وقت ریاست نے ضمانت فراہم کی تھی جو آج بھی دستور پاکستان میںموجود ہے۔ 28 ستمبر  1999 ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز قانون دان، سیاسی و سماجی شخصیت اور سیکرٹری جنرل خورشید انور ایڈووکیٹ نے اپنی دختر کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا جنکی 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔30 ستمبر 1988 ء کو عزاداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے کیا ان کی لہو رنگ قربانی کے سبب یہ جدوجہدتیز تر ہوئی اور اس کے بعد اس سرزمین سے درجنوں شہداء کی قربانیوں کا ایک طویل سلسلہ ہے۔۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ملک میں مختلف حوالوں سے رول ادا کرنے کے،اتحاد و وحدت کے فورمز کے بانی ہونے اور بھرپور جدوجہد اور کاوشوں سے انکار ممکن نہیں جومشکلات کے باوجود جاری ہیں۔ بنیادی حقوق کا دفاع و تحفظ کرتے ہوئے جن شہداء نے اپنی جانوں کی عظیم قربانی پیش کی وہ کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک جن گھمبیر اور نازک حالات سے دوچار ہے’ سیاسی و معاشی حوالے سے عوام اذیت ناک صورت حال کا شکار ہیں اس کے خاتمے کے لئے بھی ہم ملک کے ذمہ دار اور محب وطن ہونے کے ناطے فکر مند ہیں اور تقاضا کرتے ہیں کہ صورت حال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے ملک کو اس بھنور اور دلدل سے نکا لا جائے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہید خورشید انور ایڈووکیٹ اور شہدائے ڈیرہ اسماعیل خا ن کے خانوادوں سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعا بھی کی۔