چین: “ژی جیانگ”صوبے میں آتشزدگی۔ 18 افراد ہلاک ، 18 زخمی
چین کےمشرقی صوبے “ژی جیانگ”میں پارلر میں آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ “تائی زُو” شہر میں چھ منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر پیش آیا جس میں اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ مزید دس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔متعدد افراد نے عمارت سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔