ترجمان پاک فوج کی کنٹرول لائن اور گلگت بلتستان میں اضافی دستوں کی تعیناتی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کوبے بنیادقرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے۔اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارنے کہاکہ چین کی طرف سے سکردو ائربیس کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں بھی من گھڑت ،بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔انہوں نے پاکستان میں چینی دستوں کی موجودگی سےمتعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کی بھی تردید کی۔