جعفریہ پریس – آج اسلام آباد میں حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس جی سکس ٹو امام بارگاہ سے شروع ہوکر اپنے مقرره راستوں سے ہوتے ہوئے میلوڈی سے گھوم کر واپس جی سکس ٹو امام بارہ گاہ پر اختام پذیر ہوا، جلوس میں عزاداران سید الشہد نے علم ابو الفضل عباس تھامے ہوئے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی-
چہلم شہداۓ کربلا کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منعقدہ جلوس عزا میں ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی اور دوران جلوس مختلف شخصیات تنظیمی افراد اور عزاداروں سے ملاقاتیں کی اس موقع پرقائد ملت جعفریہ نےسکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا- ۔ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کے صدر اور سکندر گیلانی سمیت دیگر احباب بھی قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ موجود تھے-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد